حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 125
: یَحْفَظُکُمْ نگہبانی کرتا ہے۔: دنیا میں جس قدر معبود بنائے گئے ہیں وہ خود مصیبتوں میں گرفتار ہوئے۔دُکھوں میں مبتلا ہوئے تا یہ ثابت ہو کہ اﷲ تعالیٰ کے سوائے کوئی کسی کے دُکھ دُور کرنے والا نہیں۔: یہ پیشگوئی ہے کہ تمہیں بُتوں کی مدد کا بھروسہ ہے۔وہ تمہاری مدد کیا کریں گے۔انکی تو اپنی خیر نظر نہیں آتی۔: صاحِب دئیے جائیں گے۔یُنْصَرُوْنَ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۲) ۴۵۔ : امراء و غرباء۔شرفاء و ضُعفاء۔سب طبقے کے لوگوں سے آدمی نکل کر اس دین میں شامل ہو رہے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۲) ۴۶۔ : انبیاء قِیاس سے پیشگوئیاں نہیں کرتے۔بلکہ وہ جو کچھ اس بارے میں کہتے ہیں۔اِعلامِ الہٰی سے کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۲) ۴۷،۴۸۔