حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 61 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 61

 بعض وقت لوگ یتیم لڑکوں کو ذلیل سمجھتے ہیں۔ان کا مال کھا لیتے ہیں۔اس سے منع فرمایا اور ارشاد کیا  تییموں کیلئے انصاف پر قائم رہو۔۱۲۹۔  : صُلح بڑی اچھی چیز ہے۔بہت لوگ ایسے ہیں کہ وہ عداوت کو بڑھاتے ہی رہتے ہیں۔کَالْمُعَلَّقَۃِ : ایسا نہ کرو کہ وہ عورت درمیان میں لٹکی رہے کہ نہ اس کو خاوند والی کہہ سکتے ہیں نہ بے خاوند والی۔: تقوٰی بہت ضروری ہے۔ایک امیر کو مَیں بہت اچھا سمجھتا تھا اور میرے اُستاد اُسے بُرا سمجھتے تھے۔ایک دفعہ ذکر چل پڑا۔مَیں نے مُتّقیوں کی مثال میں اس امیر کو پیش کیا آپ نے کہا کہ تقوٰی کے معنی جانتے ہو؟ عرض کیا جو کوئی کام شریعت کے خلاف نہ کرے۔فرمایا یہی بات ہے کہ وہ شریعت کی تو آڑ رکھتا ہے۔اور کرتا وہی ہے جو اس کے دِل میں ہوتا ہے۔اپنے اغراض کے موافق احکام کو