حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 62 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 62

ڈھال لیتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) ۱۳۶۔    کئی وقت انسان کیلئے امتحان کے ہوتے ہیں۔ایک تو غضب کا وقت ہوتا ہے۔غضب کی حالت میں آدمی دوسروں کو انواع و اقسام کے نقصانات پہنچا دیتے ہیں۔پھر کہتے ہیں کہ غلطی ہوئی۔عفو کرو لیکن جب دوسرا کوئی نقصان پہنچائے تو ہرگز عفو پر رضامند نہیں ہوتے۔اسی طرح آدمی بعض اوقات محبّت میں بھی حَد سے بڑھ جاتا ہے اور گمراہ ہو جاتا ہے۔ایک وقت وہ ہوتا ہے جبکہ مقدّمات میں گواہی دینے کا ہوتا ہے آدمی اپنے عزیز و دوست کا نقصان گوارا نہیں کر سکتا۔اسی طرح خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایمان کو مقدّم رکھو اور گواہی انصاف سے دو خواہ اپنے عزیزوں کے مقابلہ میں ہو۔اپنی جان پر یا اپنے ماں باپ ہی کے متعلق گواہی دینی پڑے۔: اﷲ تعالیٰ ہی غریب و غنی کی رعایت سے بہتر ہے۔: گرِی ہوئی بات انصاف کے خلاف ہوتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) ۱۳۷۔