حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 517 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 517

سر نوشت ما، بدست خود نوشت خویس نویست، و نخواہد بد نوشت اﷲ تعالیٰ نے حضرت ابراہیمؑ کے شکر کا اَجر کیا کچھ دیا۔حضرت یعقوبؑ کے بارہ لڑکے۔حضرت اسمٰعیلؑ کے بارہ لڑکے۔پھر انہی کی اولاد میں سے آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم ایسے نبی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۲۵۔  : حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جمعہ کا دن تھا۔یہود نے ہفتہ نصارٰی نے اتیوار سمجھ لیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۲۶۔   اپنے ربّ کے راہ کی طرف حکمت اور اچھے وعظ سے ( لوگوں کو) بُلا اور اُن سے پسندیدہ طرز سے مباحثہ کر۔تیرا ربّ انہیں بھی خوب جانتا ہے جو اسکی راہ سے بہک گئے اور وہ راہ پانے والوں کو بھی جانتا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۳۵) عیب شماری سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔کسی کا عیب بیان کیا اور اس نے سُن لیا۔وہ بُغض و کینہ میں اَور بھی بڑھ گیا۔پس کیا فائدہ ہوا؟ بعض لوگ بہت نیک ہوتے ہیں اور نیکی کے جوش میں سخت گِیرہو جاتے ہیں۔اور امر بالمعروف ایسی طرز میں کرتے ہیں کہ گناہ کرنیوالا پہلے تو گناہ کو گناہ سمجھ کر کرتا تھاپھر جھنجلا کر کہہ دیتا ہے کہ جاو ہم یونہی کریں گے۔