حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 413
۴۔ : زمین کو وسیع بنایا۔: نباتات میں نر و مادہ ہے۔اس کی عمدہ نظیر عرب میں کھجور ہے۔نَر کے پھول کو مادہ پر ڈالتے ہیں۔نَر نباتات سے نَر کی کمزوری کا علاج کرتے ہیں اور مادہ نباتات سے مادہ کا علاج۔یہ طبّ کا اصول ہے۔لوہا بڑی اعلیٰ دھات ہے۔نر لوہا مرد کے لئے اور مادہ لوہا مادہ کے واسطے مفید ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) : قرآن مجید تو ایک ہی ہے۔مگر اس سے ہر شخص اپنے حالات کے مطابق حاصل کرتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۱) ۸۔ : اس سے ثابت ہے کہ قرآن مجید تو ایک ہی ہے۔مگر اس سے ہر شخص اپنے حالات کے مطابق فیض حاصل کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء)