حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 412 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 412

سُوْرَۃُ الرَّعْدِ مَکِّیَّۃُ  ۲۔  اﷲ تعالیٰ فطری مسائل کی طرف توجہ دلاتا ہے۔بالخصوص دو مسائل کی طرف ۱۔محسن کی شکر گزاری ۲۔اپنے سے بڑے علم والے۔طاقت والے کی طرف جھُکنا۔۳۔جو دلائل سے نہ مانے اس کو سختی سے منوایا جاتا ہے۔۴۔جو اس پر بھی نہ مانے، اسے ہلاک کیا جاتا ہے۔: : اَنَا اﷲُ اَعْلَمُ وَاَرٰی : کامل۔جامع۔محفوظ۔: حکمت سے بھری ہوئی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) یہ آیتیں قرآن کی ہیں اور جو اتارا گیا ہے تیرے پاس خدا سے وہ سچ ہے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۱۶۸) : نہ ماننے کی وجوہ ۱۔غفلت ۲۔عدم توجہ ۳۔اپنے آپ کو نصیحت کا محتاج نہ سمجھنا ۴۔کبرو استکبار ۵۔راست باز کو جھٹلانا ۶۔اپنے وعدہ کا خلاف کرنا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۱) ۳۔   : پہلے ربوبیت کا ذکر کیا ہے۔: تختِ حکومت پر۔: نبی کو بھیجنا اور اس کے متعلق فیصلہ کرنا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء)