حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 401
۵۶۔ : یوسفؑ نے بادشاہ کے پاس رہنا بھی پسند نہ کیا۔وہ عہدہ دیتا تھا۔اس کا انکار بھی نامناسب تھا۔الگ رہنا بھی ٹھیک نہ تھا۔اس لئے خزائن الارض پر قبضہ کیا۔افسر مال بن گئے۔سب محتاج ہو گئے۔کوئی مخالف شر نہ کر سکا۔: محاصلِ زمین۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری ۱۹۰۹ء) ۵۷۔ مُحْسِنِیْنَ: خدا نے یوسفؑ کو محسن کہا۔قید کے ساتھیوں نے بھی ایسا ہی کہا تھا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری ۱۹۰۹ء) ۶۳۔ : تاکہ وہ اسے پسند کریں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری ۱۹۰۹ء) ۶۸۔ : میرے خیال میں حضرت یعقوبؑ نے علیحدہ پیغام پہنچانے کیلئے ان کو الگ الگ دروازے سے داخل ہونے کا حکم دیا اور یہ حکمِ الہٰی تھا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۰)