حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 400
۵۴۔ وَ مَا اُبَرِّیٔ نَفْسِیْ : یہ قول بھی اس عورت کا ہی ہے حضرت مرزا صاحب نے فرمایا تھا کہ نبی کا قول ہو سکتا ہے نہ کہ مشرکہ عورت کا۔اس صورت میںلَمْ اَخُنْہُ بھی یوسفؑ کا قول ہے۔اپنے مالک کی عدم موجودگی میں اس کی عورت کی طرف بُری خواہش نہیں کی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۵۵۔ : اپنے خاص لوگوں میں اسے رکھوں گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری ۱۹۰۹ء)