حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 390
۲۱۔ : خدا تعالیٰ نے اس رقم کی تحقیر کی ہے۔خواہ کتنی ہی تھی۔آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے واسطے بھی کفّارِ عرب نے سو اونٹ انعام مقرّر کیا تھا کہ جو ان کو قتل کرے۔اسے سو اونٹ ملے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۲۲۔ : ہمیں نفع دے۔وہ مشرک کافر تھے۔۱۔انہوں نے سوچا کہ اس کو متبّٰنی بنائیں گے۔۲۔یا یہ خیال کیا کہ اس سے نیوگ کرائیں گے۔کیونکہ آریوں کی طرح وہ بھی تھے۔ایک نبی کے متعلق ایسا خیال کیا۔مگر وہ کیا جانتے تھے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۲۳۔ : یعنی عادت اﷲ اور سنّت اﷲاور سنّت اﷲ اسی طرح واقعہ ہوئی ہے کہ کوئی محسن ہو۔کبھی ہو۔اس کو اس طرح پر جزا ملتی ہے جیسے یوسف علیہ السلام کو ملی۔غرض انسان محسن بنے۔پھر خدا اس کے ساتھ ہے اور اسے مراتب اعلیٰ ملتے ہیں۔(الحکم ۱۷؍فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۷)