حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 389
ان سب دعووں میں جو یوسفؑ کے بھائیوں نے کئے۔کہیں انشاء اﷲ نہیں کہا۔خدا کا نام بالکل نہیں لیا۔اسی واسطے حضرت یعقوب علیھا السلام کو خوف پیدا ہو کہ ان کی ان باتوں کا نتیجہ اچھا نہیں ہو گا کیونکہ ان کو جنابِ الہٰی کا خیال بھی نہیں آیا۔انشاء اﷲ تعالیٰ کہہ نہیں سکے۔: کھیلے گا۔کُودے گا۔جنگل کے پھل کھائے گا۔چرنا سیکھے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) : دیکھو خدا کا نام نہیں لیتے اور جب تک نہیں لیتے۔ناکام رہتے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۹) اَوْحَیْنَا: اس جگہ خدا تعالیٰ نے حضرت یوسفؑ کی تشفّی فرمائی۔وحی کی آواز اونچی ہوتی ہے مگر پاس والے نہیں سُنتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۱۸۔ : ایک دوسرے سے آگے بڑھتے تھے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۲۰۔ : اپنا سقّہ۔پانی بھرنے والا۔:عیسائی اعتراض کرتے ہیں کہ ہاجرہ لونڈی تھی اور اسمٰعیلؑ لونڈی سے پیدا ہوا۔اﷲ تعالیٰ نے تمام بنی اسرائیل کو فرعون کا غلام بنا دیا۔یوسف علیہ السلام غلام بنے۔شرم! شرم!! شرم!!! اور حضرت یوسفؑ اس جگہ بنی اسماعیل کے غلام بنائے گئے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء)