حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 293
: ایک شخص نے کہا یا رسول اﷲ! میری قوّت شہوانی بڑی تیز ہے۔میں عورتوں کو دیکھ کر گھبرا جاتا ہوں۔ایسا نہ ہو میں وہاں گرفتار ہو جاؤں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۵۱۔ : جو قانون کے مناسب ہو۔(تشحیذالاذھان جلد۸ نمبر۹صفحہ۴۵۷) ۵۲۔ : شہید ہوں گے تو مقّرب بارگاہِ الہٰی ہوں گے۔فاتح ہوں گے تو عزّت پائیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۵۳۔ نیکیاں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ایک جڑھ۔دومؔ۔اسکی فروع۔کئی ایسی بھی ہیں جو اس جڑھ سے تعلّق نہیں رکھتیں۔شاخوں کی سرسبزی اصول کی آبیاری پر موقوف ہے۔چونکہ تمام نیک کاموں کی جڑھ ایمان ہے۔اس لئے اسکی محافظت ہر طرح مقدّم ہے۔اسی طرح فرائض کو نوافل پر تزحیح ہے۔