حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 246 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 246

۱۹۰۔  شرک بُری بلا ہے۔اس سے قوموں میں تفرقہ پڑتا ہے۔مشرک کبھی سچّے علوم کا وارث نہیں ہوتا۔یہ سورۃ اب ختم ہوتی ہے اس لئے اخیر میں پھر رسالت آب کی تعلیم کا خلاصہ بیان کر دیا ہے۔جو توحید ہے۔: ہر ایک شخص ایک آدمی کا نطفہ ہوتا ہے۔: اسی کی قسم کا۔یہ ظاہر ہے۔آدم زاد کے حیوانات سے نکاح نہیں ہوتے۔گدھی، بکری لومڑی سے اولاد نہیں لے سکتے۔: دوسرے مقام پر فرمایا(الروم:۲۲) عورت ذات بوجہ اپنی کم علمی۔ناتجربہ کاری کے بہت ہی قابلِ رحم و قابلِ مہربانی ہے۔جن کے گھر میں آرام ہو اور بیوی ہو وہ بہت آرام پاتے ہیں۔شہوت کے بد استعمال میں کم گرفتار ہوتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۹۱۔