حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 247 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 247

: کئی ایسے لوگ ہیں جن کا یہ حال ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : عام میاں بی بی کا ذکر ہے نہ کہ آدم و حوّا کا۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۶) ۱۹۶،۱۹۷۔   : مجھ سے سب مل کر جنگ کرو اور مہلت بھی نہ دو۔یہ جرأت راستباز نبی کے۔۱۹۸۔ : وہ ان مشرکانِ عرب کی کچھ مدد نہ کر سکیں گے۔: انکی اپنی بھی خبر نہیں۔چنانچہ سب توڑے گئے۔قطب شمالی یا جنوبی کی دریافت کوئی بڑا کام نہیں۔کام تو یہ بے نظیر ہے۔کہ آپ نے تمام عرب میں وحدت ویک جہتی کی رُوح پھونک دی۔اور انہیں حیوان سے بااخلاق۔باخدا انسان بنا دیا۔کوئی ہے؟ جو اس کی نظیر دکھائے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : خدا کی تولّی کی علامت یہ ہے کہ انسان دن بدن ظلمت سے نکل کر نُور کی طرف آتا ہے۔فاتحین۔مؤرخ۔سائنس دان سب قرآن کی مخالفت میں کمر بستہ ہیں اور مسلمان خفتہ! (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء)