حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 245
۱۸۸۔ : تیری کامیابی اور دشمنوں کی تباہی کا وقت ہے۔: کیا کبھی کسی نے سنا ہے کہ محمّد صلی اﷲ علیہ وسلم سے پہلے کسی کی تمام قوم اور تمام ملک سب کے سب مسلمان ہو گئے ہوں؟ اس واسطے یہ عظیم بات ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۸۹۔ ایک قوم ہے جو اﷲ تعالیٰ کے علم میں اور تصرّف میں کسی مخلوق کو بھی شریک بناتی ہے۔بدبختی سے مسلمانوں میں بھی ایسا فرقہ ہے جو کہ پیرپرست ہے حالانکہ رسول کریمؐ سے بڑھ کر کوئی نہیں۔اور وہ فرماتا ہے لَآاور پس کسی اَور ولی کو کبھی یہ قدرت حاصل ہو سکتی ہے کہ اسے بھائی جان کہا جاوے اور یہ سمجھا جاوے کہ وہ حاضر و غیب ہماری پکار سنتے ہیں؟ یہ جواب جو دیا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو علمِ غیب یا تصرّف دے دیا ہے ، صحیح نہیں کیونکہ شرک کے معنی ہیں سانجھی بنانا۔خود بن جاوے یادینے سے بنے۔یاد رکھو۔اﷲ تعالیٰ کا علم ایسا وسیع ہے کہ بشر اس کے مساوی ہو ہی نہیں سکتا۔جو نشان اﷲ تعالیٰ نے اپنی الوہیت کیلئے بطور نشان رکھے ہیں وہ کسی اور میں نہیں بنانے چاہئیں۔(بدر ۱۳؍جنوری ۱۹۱۰ء صفحہ۲) : ہاں یہ بات ہے کہ حق کے دشمنوں کیلئے ڈرانے والا ہوں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء)