حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 229
: صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے۔اس واسطے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلّم مجلس سے اٹھتے تو ستر بار استغفار فرماتے۔موسٰیؑ کی قوم کی درخواست بھی دوسری قوم میں میل جول کی وجہ سے تھی۔انگریزوں کی قوم اس معاملہ میں بہت ہوشیار ہے۔وہ ہندوستان میں آئے۔مگر ہندوستانیوں سے بہت کم میل جول رکھتے ہیں۔اس طرح قومی خصائص باقی رہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : گائے کے بُت تھے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۵۵) ۱۴۱،۱۴۲۔ : احمقو! تم کہتے ہو کہ کوئی بُت بنا دو خدا کے سوائے۔خدا نے تو بندے کو بڑی بزرگی اور طاقت دی ہے۔اور بُت تو تم سے کمزور ہیں۔مثلاً آگ کی لوگ پرستش کرتے۔پھر آگ ہماری خادم ہے۔ضرورت کے وقت اس کو جلاتے۔اس سے کام لیتے اور جب چاہتے اس کو بجھا دیتے ہیں۔علیٰ ھٰذا القیاس۔پانی۔مٹی۔ہوا۔سورج۔چاند۔لوہا۔پتھر۔یہ تو سب خادم ہیں۔پس شرک بتایا۔اس کے بُرے ہونے کی دلیل بتائی۔(الحکم ۱۰؍فروری ۱۹۰۵ء صفحہ۳) : پھر کس قدر بیوقوفی ہے کہ افضل مفضول کی پرستش کرے۔: مکّہ کے بے ایمان فرعون سے بڑھ کر تھے۔کہ انہوں نے عورتوں کو بھی قتل کیا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۴۳۔