حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 230
: چالیس کے عدد سے انسان کو ایک خاص مناسبت ہے۔نُطفہ چالیس دن میں صورتِ انسان اختیار کرتا ہے۔۴۰ دن کے بعد اس کی ماں تندرست ہوتی ہے۔چالیس سال پر آدمی کے تمام قوٰی کمال کو پہنچتے ہیں۔خدا نے موسٰیؑ سے فرمایا۔روحانی برکات کے حصول کیلئے تیس دن ہماری طرف تبتّل تام کرو۔اور اگر دس دن اور رہو تو یہ درجہ اکمل ہے۔: ثابت ہوا کہ جب کوئی بڑا آدمی قوم کا لیڈر مرکز سے جُدا ہو تو اپنا ایک خلیفہ مقرر کر کے جائے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۴۴۔ : صوفیاء نے اس مقام پر بحث کی ہے۔وہ کہتے ہیں۔پہاڑ تو اب بھی برقرار ہے۔پس وہاں دیدارِ الہٰی ہوا۔علماء کہتے ہیں کہ وہ ایک تجلّی ربّانی کو نہ برداشت کر سکا۔اسی لئے جب پورا نہ ہوا۔تو لننْ تَرَانِیْ کیونکر پورا ہوتا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۴۵۔ : قدر کرنے والوں میں سے ہو۔یعنی اس پر عمل کرو۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء)