حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 228 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 228

: اس منتر کے ساتھ جو اس نے تجھے سکھایا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۳۸۔   اور ہم نے مالک بنایا موسٰی کی ضعیف قوم کو مبارک ملک شام کی تمام زمین کا اور پوری ہوئی اچھی بات تیرے رب کی بنی اسرائیل پر، اس لئے کہ صابر ہوئے۔اور خراب کیا اس کو جسے بنایا فرعون اور اس کی قوم نے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۸) اور ہم نے انہی لوگوں کو جنہیں وہ ضعیف سمجھتے تھے۔زمین ( مکّہ) کی مشرقوں اور مغربوں کا وارث بنایا۔(فصل الخطاب ( حصّہ دوم) صفحہ ۹۷) ۱۳۹۔