حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 217 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 217

: ان کے دین میں کوئی نہ کوئی شبہ و اعتراض ڈھونڈتے رہتے ہو۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۴) ۸۹،۹۰۔     : اس آیت سے ظاہر ہے کہ لایمان جبروزور سے کبھی نہیں آتا۔: یہ ادب ہے کہ مشیّت الہٰی کو بہر حال مقدّم رکھا ہے۔ایک مولوی نے حضرت صاحب کو لکھ بھیجا کہ ہم تمہارا مذہب کسی صورت میں نہ مانیں گے۔خواہ تم کیا نشان دکھاؤ آپ نے فرمایا شعیبؑ کا قول ہی یاد کر لیتا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : انبیاء کا طرز دیکھو کہ کفر جو محال ہے اس کیلئے بھی  کہتے حضرت اقدس کو ایک مولوی نے لکھا کہ میں اگر انکار کروں گا تو پھر کبھی نہ مانوں گا آپ نے فرمایا۔سبحان اﷲ۔شعیبؑ کے الفاظ پر غور نہ کیا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۴) حضرت صاحب کی خدمت میں کسی نے خط لکھا کہ اب تو خدا بھی آئے تو میں یہ بات نہ مانوں۔فرمایا