حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 216 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 216

: طنزاً کہا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۸۶۔    : جو سچّا خیر خواہ ہو وہ اپنے بھائی کو اس کے عیب پر مطلع کرتا ہے چنانچہ شعیبؑ نے اپنی قوم کو ان کے نقص بتائے۔برتن وہاں سے ٹکرا جاتا ہے جہاں سے کمزوری کا شبہ ہو۔اسی طرح مومن کو ابتلاء اسی بات میں آتا ہے جس میں وہ کمزور ہو۔: اب تو میں ( شعیب) اصلاح کیلئے آچکا اب تو فساد میں تم معزور نہیں سمجھے جا سکتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : اور لوگوں کو انکی چیزیں کم نہ دو۔اور زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔(نورالدین صفحہ۱۸ دیباچہ) ۸۷۔