حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 508 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 508

حقائق الفرقان ۵۰۸ سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ غم ہے؟ اور کون سی خوشی اس کی باقی رہ گئی ہے؟ حضرت اقدس فرمایا کرتے ہیں کہ کسی کو اپنے مال پر خوشی ہوتی ہے۔کسی کو یار دوستوں پر۔مگر مجھے یہ خوشی کافی ہے کہ میرا خدا قادر خدا ہے مگر یہ باتیں ایمان، یقین ،فکر اور تدبر کو چاہتی ہیں۔اور اس بات کو چاہتی ہیں کہ انسان ہمیشہ رہنے کے واسطے نہیں بنایا گیا۔کسی کو کیا علم ہے کہ میں کل رہوں گا یا نہیں اس واسطے میں جب کبھی وعظ کرنے کھڑا ہوتا ہوں تو ہمیشہ آخری وعظ سمجھ کر کرتا ہوں۔خدا جانے۔پھر کہنے کا موقع ملے گا یا نہیں۔(اللہ تعالیٰ توفیق دے عمل کی۔آمین ) حکم جلد ۱۲ نمبر ۲۹ مورخه ۱/۲۲ پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۵ تا ۷ ) هُوَ اللهُ أَحَدٌ۔وہ یہ کارڈ، فلسفی کا رڈ ہو گیا۔اللهُ الصَّمَدُ فرماتا ہے۔آنْتُمُ الْفُقَرَآءُ الَى اللهِ - تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۸)