حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 509 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 509

حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْفَلَقِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - سُوْرَةُ الْفَلَقِ اُس با برکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جواد نی حالت سے اعلیٰ حالت کو پہنچانے والا ہر ایک بُرائی سے بچانے والا۔۲ تا ۶ - قُل اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ - وَ مِنْ شَيْرِ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَ مِنْ شَرِّ النَّفْقَتِ فِي الْعُقَدِ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذًا حَسَد ترجمہ۔کہہ پناہ پکڑتا ہوں ساتھ رب صبح کے اس چیز کے شر سے جو پیدا کیا ہے اور شر اندھیرا کرنے والے کے سے جبکہ چھپ جاوے شر پھونکنے والیوں کے سے گروہوں میں اور شر حسد کرنے والے کے سے جبکہ حسد کرے۔تفسیر۔اس طرح سے دعا مانگ۔میں اپنے اُس پروردگار کے حضور میں پناہ گیر ہوتا ہوں۔جو اندھیرے کو دور کر کے صبح کی روشنی پیدا کرتا ہے۔اُس کے حضور میں پناہ گیر ہوتا ہوں۔ان تمام چیزوں کی بدی سے جو پیدا ہوئی ہیں۔اور اندھیرا کرنے والے کی شرارت سے جبکہ وہ چھپ جاوے اور ان کی شرارت سے جو گر ہوں میں پھونکیں دے کر مخلوق الہی کو دکھ دینے کے درپے رہتے ہیں اور حاسد کے شر سے جبکہ وہ حسد پر کمر باندھے۔یہ سورہ شریفہ مدنی ہے یعنی مدینہ منورہ میں نازل ہوئی تھی۔اس میں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ کے بعد پانچ آیتیں ہیں۔اور تئیس کلمے ہیں اور تہتر حروف ہیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹؍ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۹۵)