حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 23
حقائق الفرقان جہنم کی لکڑیئیں ہیں ۔ ۲۳ تفسیر بخش کمی رَهَق - زیادتی ۔ تَحَرَّوا ۔ ڈھونڈا - - سُوْرَةُ الْجِنِّ حطب - ایندھن الْقَسِطُونَ - قَاسِط کی جمع ہے ۔ قَاسِط کے معنے ظالم - قَسَطَ أَن جَارَ وَ أَقْسَطَ أَيْ عَدَلَ یعنی لفظ قسط کو اگر ثلاثی مجرد میں استعمال کریں تو اس کے معنے جو رو ظلم کے ہو جاتے ہیں اور اگر باب افعال میں لے جاویں تو عدل و انصاف کے معنے ہوتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۱) ۱۷ - وَأَنْ لَوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَاسْقَيْنَهُمُ مَاءً غَدَقًا - ترجمہ ۔ (اور تم کہہ دوالے محمد" کہ میری طرف بھی وحی آئی ہے ) کہ اگر یہ لوگ سیدھے راستہ پر قائم رہتے تو ہم ان کو ضرور سیراب کر دیتے وسعت دے کر۔ تفسیر - مَاء غَدَقًا ۔ عَيْشَارَ غَدًا ۔ دنیا میں وسعت دینا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱) ۱۸ - لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَمَنْ يُعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكُهُ عَذَابًا صَعَدًا - ترجمہ ۔ تاکہ اس میں ان کا امتحان اور تمیز کریں تو جو شخص منہ موڑے اللہ کے ذکر سے تو وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا۔ تفسير - لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ ۔ تاکہ ہم ان کو کندن کریں۔ تکلیف ہو۔ عَذَابًا صَعَدًا - صعود کا عذاب یعنی چڑھائی کا عذاب ۔ ایسا عذاب جس سے سارے بدن کو ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱) ۱۹ تا ۲۴ - وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا وَ أَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللهِ يَدْعُوهُ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا - قُلْ إِنَّمَا ادْعُوا رَبِّي وَلَا أُشْرِكْ بِهِ أَحَدًا - قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَ لَا رَشَدًا - قُلْ إِنِّي لَنْ يُجِيرَنِي مِنَ اللهِ أَحَدٌ وَ لَنْ أَجِدَ مِنْ دُونِهِ مُلْتَحَدًا - إِلَّا بَلَغَا مِنَ اللَّهِ وَرِسُلَتِهِ وَمَنْ