حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 22
حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْجِنِ رَصَدًا۔تاک لگائے ہوئے انتظار میں لگے ہوئے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲، صفحه ۲۹۱) تحقیق ہم بیٹھتے تھے بیٹھنے کی جگہوں میں سننے کے لئے۔پس اب اگر کوئی بات سننا چاہے پاتا ہے اپنے لئے شہاب انتظار میں۔( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۶۸) ا۔وَأَنَا لَا نَدْرِى اَشَدُّ يُرِيدَ بِمَنْ فِي الْأَرْضِ أَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًا - ترجمہ۔اور ہم نہیں جانتے کہ کچھ برائی پہنچانی منظور ہے زمین کے رہنے والوں پر یا ان کے حق میں بھلائی پہنچانے کا ارادہ فرمایا ہے (اللہ نے)۔تفسیر۔یعنی ستاروں کے گرنے کو دیکھ کر وہ لوگ کہنے لگے کہ ہم نہیں سمجھ سکتے کہ آیا زمین والوں کے لئے تباہی کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے رب نے انہیں کوئی فائدہ پہنچانا ہے۔نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۶۸) اشر أريد بِمَنْ فِي الْأَرْضِ - أَرَادَ بِمَنْ فِي الْأَرْضِ نہیں کہا۔ارید کہا۔ارید میں ادب کو ملحوظ رکھا اور شر کو خدا کی طرف منسوب نہیں کیا۔حدیث میں بھی الْخَيْرُ كُلُّهُ بِيَدَيْكَ وَ الشَّرُّ لَيْسَ اليك - آیا ہے۔رشَدًا - میں رشد کا ارادہ کرنے والا رب کو بتایا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۱) -۱۴ تا ۱۶ - وَاَنَا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَى أَمَنَّا بِهِ فَمَنْ يُؤْمِنُ بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَلَا رَهَقًا - وَ أَنَا مِنَا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَا الْقَسِطُونَ - فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَبِكَ تَحَرُوا رَشَدًا - وَأَمَّا الْقَسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا - ترجمہ۔اور ہم نے جب کامیابی کی بات سنی تو اسے مان لیا۔تو جو شخص اپنے رب پر ایمان لائے گا وہ نہ کسی نقصان کا خوف کرے گا اور نہ ظلم کا۔اور ہم میں سے بعض تو فرمانبردار ہیں اور بعض نافرمان ہیں پس جو فرمانبردار بنا تو انہوں نے راہِ راست کا ارادہ کر لیا۔اور جو نا فرمان ہیں وہ ا تمام بھلائیاں تیرے ہاتھ میں ہیں اور شر تیری طرف سے نہیں ہے۔