حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 192
حقائق الفرقان ۱۹۲ سُوْرَةُ الْبُرُوجِ کے مظالم اور ان کے انتقام کو عام کر دیا۔ فتنہ کا لفظ ہر چھوٹے بڑے ابتلاء اور امتحان کے ہیں۔ آگ میں ڈالنا یہ بھی فتنہ ہے ۔ يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ (الذاريات : ۱۴) ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۹) ۱۹ ۱۸ - هَلْ أَتَنكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ - فِرْعَوْنَ وَثَمُو نمود ترجمہ کیا تجھے لشکروں کی خبر ملی ۔ فرعون اور ثمود کے۔ تفسیر فرعون، شمود اور ان کے علاوہ اور اور جنو د کفار کے اپنے وقت کے پیغمبروں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ جو مظالم برت کر مورد انتقام ہوئے ۔ اصحاب اخدود کے ساتھ میں ان کو بھی بطور ضمیمہ کے یاد کر لو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۹) ۲۱۔ وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ - ترجمہ ۔ اور اللہ ان کو آگے چل کو گھیر لے گا۔ تفسير وراء ۔ لغت میں اس چیز کو کہتے ہیں جسے کوئی پوشیدہ کرلے یا کسی چیز کی اوٹ میں آجاوے اور اس کا اطلاق پس و پیش دونوں پر آتا ہے۔ اور اس آیت میں بطور اشتراک معنوی دونوں معنوں کو شامل ہے۔ معنے آیت کے یہ ہیں ۔ آگے پیچھے گھر رہا ہے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۹) ۲۲، ۲۳ - بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ - فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظ - فِي ترجمہ۔ ( کچھ نہیں) بلکہ یہ قرآن ہے بڑے رتبے کا تختیوں میں محفوظ رہے گا۔ تفسیر جو کوشش کہ قرآن شریف اور اسلام کے مٹانے کے لئے کی گئی تھی ۔ اس کا اضراب بال کے لفظ سے کیا۔ اور قرآن کے لفظ میں فرمایا کہ یہ ہمیشہ پڑھنے پڑھانے اور درس و تدریس میں آتا رہے گا۔ تختیوں، کاغذوں پر لکھا جایا کرے گا اور محفوظ و مصون رہے گا ۔ فَلِلَّهِ الْحَمْدُ کہ ایسا ہی ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخہ ۲۷ جون ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۱۹) ظہور میں آ رہا ہے۔ ے ایک دن وہ آگ پر درست کئے جائیں گے ۔