حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 10 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 10

حقائق الفرقان سُوْرَةُ نُوح - وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي أَذَانِهِمْ وَ اسْتَغْشَواثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا - ترجمہ۔اور میں نے جب جب ان کو دعوت دی کہ تو ان کو بخش دے تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑوں میں چھپ گئے اور ضد کی اور بڑا ہی غرور کیا۔تفسیر۔نبی کی بات لوگ سننا بھی پسند نہ کرتے۔جیسا کہ اس زمانہ کے علماء پبلک کو تاکید کرتے رہتے ہیں کہ مرزا کی کتاب نہ پڑھو۔اُس کے گاؤں میں نہ جاؤ۔اُس کے مریدوں سے ملاقات نہ کرو۔یہ بھی ایک تکبر ہے۔اسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمُ۔اپنے دلوں کو انہوں نے ڈھانک رکھا ہے۔ثیاب کے معنے دل کے (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ / دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۸) بھی آئے ہیں۔١٠ - ثُمَّ اِنّى اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا - ترجمہ۔پھر میں نے ان کو ظاہری طور پر بھی سمجھایا اور پوشیدہ طور پر بھی سمجھایا چپکے سے۔تفسیر۔اَسْرَرْتُ۔چپکے چپکے سنایا۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۸) ط ۱۱ تا ۱۳ - فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا - يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَرا - ترجمہ۔پھر میں نے کہا معافی مانگو تمہارے رب سے بے شک وہ تو بڑا غفار ہے۔تم پر وہ بھیج دے گا آسمان سے موسلا دھار بارش۔اور تمہاری مدد فرمائے گا مالوں سے اور بیٹوں سے اور تمہارے لئے باغ بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں بہا دے گا۔تفسیر - اسْتَغْفِرُوا۔استغفار کے برکات اور نتائج ان آیات میں حضرت نوح علیہ السلام نے انسانی ضروریات کی جہت سے بیان فرمائے ہیں۔غور کر کے دیکھ لو۔کیا انسان کو انہیں چیزوں کی ضرورت دنیا میں نہیں ہے؟ پھر ان کے حصول کا علاج استغفار ہے۔( اخبار بدرجلد ۷ نمبر ۹ مورخه ۵/ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۵)