حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 9 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 9

حقائق الفرقان w سُوْرَةُ نُوح يَغْفِرُ لَكُم مِّنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرُكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى إِنَّ أَجَلَ اللهِ اِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَرُ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ - ترجمہ۔وہ تم کو بخش دے گا۔تمہاری کمزوریاں ڈھانپ دے گا اور تم کو ایک وقت مقرر تک مہلت دے گا۔اللہ کا وقت جب آجاتا ہے تو اس میں کچھ دیر نہیں لگتی۔کیا اچھا ہوتا اگر تم جانتے۔تفسیر۔ان تین باتوں کے کرنے کا نتیجہ یہ ہوگا۔ا۔تمہارے گناہ بخشے جائیں گے۔بد عملی کی سزا سے نجات پاؤ گے۔۲۔تمہاری عمر لمبی ہوگی۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اجل جب آ جاتی ہے تو نہیں ٹلتی لیکن آچکنے سے قبل دعا وصدقہ وغیرہ سے مل جاتی ہے۔حضرت نوح کی لمبی عمران کے دعوے کے واسطے کافی دلیل ہے۔حضرت نوح علیہ السلام بڑی خیر خواہی اور دردمندی کے ساتھ اپنی قوم کو سمجھاتے تھے کہ تم ایمان واطاعت کے قبول کرنے میں سستی نہ کرو۔ورنہ پھر یہ موقع ہاتھ نہ لگے گا۔رباعی روزے کہ اجل در آید از پیش و پشت شک نیست که مهلت نه دهد یک نفست یاری نه رسد در آن دم از هیچ کست برباد شود جملہ ہواؤ ہوست (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ صفحه ۲۸۸) - قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا - ترجمہ۔نوح نے کہا اے میرے رب ! میں نے اپنی قوم کو دن رات دعوت دی۔تفسیر - ليلا ونهارا۔انبیاء رات دن اپنی امت کی اصلاح کی فکر میں رہتے ہیں۔کیسا ہمدرداور خیرخواہ انسانی گروہ ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى جَمِيعِ الْأَنْبِيَاءِ وَالرُّسَلِ وَبَارِكَ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۸)۔ل ۱۔عبادت الہی ۲ - تقوی اللہ ۳۔اطاعت رسول ( ناشر ) ۲ جس دن تیری موت ہر جگہ سے تجھ پر وارد ہو جائے گی تو اس وقت تجھے ایک سانس لینے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔اس وقت تیری کوئی مدد نہیں کر پائے گا اور تیری سب ہوا و ہوس ختم ہو جائے گی۔