حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 94 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 94

حقائق الفرقان ۹۴ سُوْرَةُ الدَّهْرِ میں سے کوئی نعمت چھن جاوے تو پتہ لگتا ہے کہ کیسی نعمت جاتی رہی۔آنکھ بڑی نعمت ہے یا کان بڑی دولت ہے۔ان عطیوں میں کوئی بیماری یا روگ لگ جاوے تو اس ذراسی نقصان کی اصلاح کے لئے کس قدر رو پیر وقت خرچ کرنا پڑتا ہے۔مگر یہ صحیح سالم، عدہ، بے عیب، بے روگ عطیہ اس مولیٰ کریم نے مفت بے مزدعنایت فرمائی ہیں۔یوں نظر اٹھاتے ہیں تو وہ عجیب در عجیب تماشا ہائے قدرت دیکھتے ہوئے آسمان تک چلی جاتی ہے۔ادھر نظر اٹھاتے ہیں تو خوش کن نظارے دیکھتی ہوئی افق سے پارجا نکلتی ہے۔کان کہیں کہیں دلکش آوازیں سن رہے ہیں کہیں معارف و حقائق قدرت کی داستان سے حظ اٹھاتے ہیں۔کہیں روحانی عالم کی باتوں سے لطف اٹھا رہے ہیں بیشک یہ مولیٰ کریم ہی کا فضل اور احسان ہے کہ ایسے انعام کرتا ہے ، وہ پیدا کرتا ہے اور پھر ایسی بے بہا نعمتیں عطا کرتا ہے۔کسی کی ماں ، کسی کا دوست کسی کا باپ وہ نعمتیں نہیں دے سکتا جو خدا تعالیٰ نے دی ہیں۔پھر اسی پر بس نہیں فرمائی إِنَّا هَدَيْنَهُ السَّبِيلَ۔ہم نے انسان کو ایک راہ بتلائی۔یہی ایک مسئلہ ہے جو بڑا ضروری تھا۔ہم ا ہوئے سب کچھ ملا مگر کوئی کتنی کوششیں کرے۔ہمیشہ کے لئے نہ کوئی رہا ہے نہ رہے گا۔سارے انبیاء ورسل ، تمام اولیاء و کبراء ملت تمام مدبر اور بڑے بڑے آدمی سب کے سب چل دیئے۔پس کوئی ایسا انعام ہو جوابدالآباد دراحت اور سرور کا موجب ہو۔اس کے لئے فرما یا إِنَّا هَدَيْنَهُ السَّبِيلَ ہم نے ایک راہ بتلائی اگر اس پر چلے تو ابد الآباد کی راحت پاسکتا اس پاک راہ کی تعلیم ہمیشہ ہمیشہ خدا تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کی معرفت ہوئی ہے۔پیدا ہو۔گوخود فطرت انسانی میں اس کے نقوش موجود ہیں۔بہت مدت گزری جبکہ دنیا میں ایک عظیم الشان انسان اس پاک راہ کی ہدایت کے لئے آیا جس کا نام آدم علیہ السلام تھا۔پھر نوح ، ابراہیم ، موسیٰ ، عیسی علیہم السلام آئے اور ان کے درمیان ہزاروں ہزار مامورمن اللہ دنیا کی ہدایت کو آئے اور ان سب کے بعد میں ہمارے سید و مولیٰ سید ولد آدم فخر الاولین والآخرین افضل الرسل و خاتم النبین حضرت محمد رسول رب العلمین صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔اور پھر کیسی رہ نمائی فرمائی کہ ان کے ہی نمونہ پر ہمیشہ خلفاء امت کو بھیجتا ر ہا حتی کہ ہمارے مبارک زمانہ میں بھی