حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 93 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 93

حقائق الفرقان ۹۳ سُوْرَةُ الدَّهْرِ برادران جب بیماری لاحق ہوتی ہے تب پتہ لگتا ہے کہ صحت کیسا انعام تھا۔اس صحت کے حاصل کرنے کو دیکھو کس قدر مال خرچ کرنا پڑتا ہے۔طبیبوں کی خوشامد ، دعا والوں ، تعویذ ٹوٹکے والوں کی منتیں ، غرض قسم قسم کے لوگوں کے پاس جن سے کچھ بھی امید ہو سکتی ہے انسان جاتا ہے۔دواؤں کے خرید کر نے میں کتنا ہی روپیہ خرچ کرنا پڑے بلا دریغ خرچ کرتا ہے۔ایک آدمی مرنے لگتا ہے تو کہتے ہیں دوباتیں کر ادو خواہ کچھ ہی لے لو۔حالانکہ اس نے لاکھوں باتیں کیں۔چونکہ ان لوگوں کو جو احسانات کا مطالعہ نہیں کرتے خبر بھی نہ تھی غرض یہ سب انعامات جو ہم پر ہوتے ہیں ان میں سے اول اور بزرگ ترین انعام وجود کا ہے جو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے پس اس سورہ شریفہ میں اول اسی کا ذکر فرمایا۔هَلْ الَّى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا۔انسان پر کچھ زمانہ ایسا بھی گزرا ہے یا نہیں؟ کہ یہ موجود نہ تھا۔میری حالت کو دیکھو اس وقت میں کھڑا بول رہا ہوں مگر کیا کوئی بتلا سکتا ہے کہ سوائی برس پیشتر میں کہاں تھا؟ اور میرا کیا مذ کو ر تھا۔کوئی نہیں بتلا سکتا۔یہ جناب الہی کا فیضان ہے کہ ایک ذراسی چیز سے انسان کو پیدا کیا چنانچہ فرماتا ہے اِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْشَاجِ نَبْتَلِيْهِ ہم نے انسان کو نطفہ سے بنا یا۔نطفہ میں صدہا چیز میں ایسی ہیں جن سے انسان بنتا ہے۔عام طور پر ہم لوگ ان کو دیکھ نہیں سکتے۔کوئی بڑی اعلیٰ درجہ کی خوردبین ہو تو اس کے ذریعہ سے وہ نظر آتے ہیں۔پھر بتلایا کہ پہلا انعام تو عطاء وجود تھا پھر یہ انعام کیا فَجَعَلْنَهُ سَمِيعًا بَصِيرًا خدا ہی کا فضل تھا کہ کان دیئے ، آنکھیں دیں اور سنت دیکھتا بنادیا۔سارے کمالات اور علوم کا پتہ کان سے لگ سکتا ہے یا نظارہ قدرت کو دیکھ کر انسان باخبر ہوسکتا ہے۔یہ عظیم الشان عطیے بھی کس کی جناب سے ملے ؟ مولیٰ کریم ہی کی حضور سے ملے۔آنکھیں ہیں تو نظارہ قدرت کو دیکھتی ہیں۔خدا کے پاک بندوں اس کے پاک صحیفوں کو دیکھ کر حظ اٹھا ئیں۔کان کے عطیہ کے ساتھ زبان کا عطیہ بھی آگیا کیونکہ کان اگر نہ ہوں تو زبان پہلے چھن جاتی ہے۔اب اگران