حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 26 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 26

حقائق الفرقان موجب آرام ہی تھا۔۲۶ سُوْرَةُ يُس بموتش بگیر تا بمرض راضی شود که سے بھی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر۱، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱) ٢٠ - وَامْتَارُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ - ترجمہ۔(اور ہم فرمائیں گے ) آج الگ ہو جاؤ اے قطع تعلق کرنے والے لوگو!۔تفسیر - الْمُجْرِمُونَ۔قطع تعلق کرنے والے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱) ج اَلَمْ أَعْهَدُ إِلَيْكُمْ يبَنِي أَدَمَ أَنْ لَا تَعْبُدُوا الشَّيْطَنَ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ - ترجمہ۔کیا میں نے تم کو حکم نہیں بھیجا تھا اے آدم کی اولاد! کہ تم شیطان کی پوجانہ کرنا بے شک وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔تفسیر الشیطن۔خدا سے دور۔ہلاک شدہ روحیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۱) ٦٣ - وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ - ترجمہ۔اور شریر ہلاک کرنے والے نے گمراہ کر دیا تم سے بہتوں کو۔تو کیا تم کچھ بھی عقل نہیں رکھتے۔فسیر۔اَضَلّ۔ہلاک کر دیا۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر۱، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۱) -۲۶ - اَلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ترجمہ۔آج ہم مہر لگا دیں گے ان کے منہ پر اور ہم سے بات کریں گے ان کے ہاتھ اور گواہی دیں گے ان کے پاؤں کہ وہ کیا کمائی کیا کرتے تھے۔لے اس کو مرنے سے روکو یہاں تک کہ وہ اپنے مرض پر راضی ہو جائے۔