حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 25
حقائق الفرقان ۲۵ سُوْرَةُ يُس دوسرے بھوکوں کی خبر لینے کو بقدر وسعت تیار رہے۔اور اللہ تعالیٰ کی محبت کیلئے یتیموں ، مسکینوں اور پابندِ بلا کوکھانا دیتا رہے مگر صرف اللہ کیلئے دے۔یہ تو جسمانی کھانا ہے۔روحانی کھانا ایمان کی باتیں ، رضاء الہی اور قرب کی باتیں ، یہاں تک کہ مکالمہ الہیہ تک پہونچا دینا۔اسی رنگ میں رنگین ہوتا ہے یہ بھی طعام ہے۔وہ جسم کی غذا ہے یہ روح کی غذا۔(الحکم جلد ۳ نمبر ۴۱ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۸۹۹ صفحه ۴) ۵۱ - فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَ لَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ - ترجمہ۔پھر نہ کچھ وصیت ہی کر سکیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف واپس ہی جاسکیں گے۔تفسیر۔فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً - نہ خود کچھ کر سکو گے۔نہ کسی کو کہہ سکو گے کہ ہمارے بعد یوں انتظام کرنا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱) بدر میں مارے گئے۔نہ وصیت کر سکے۔نہ لوٹ کر گھر جا سکے۔تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷) ۵۲ - وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَاهُمْ مِّنَ الْأَجَدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنْسِلُونَ - ترجمہ۔اور جب پھونکا جائے گا صور میں تو وہ اپنے مقاموں میں سے اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے۔نُفِخَ فِی الصُّورِ۔جب ہمارا بگل بجے گا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰/ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱) ۵۳ - قَالُوا يُوَيْلَنَا مَنْ بَعَثْنَا مِنْ مَرْقَدِنَا هُذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَصَدَقَ دوور وور المرسلون - ترجمہ۔اور کہیں گے ہائے ہماری کم بختی! ہم کو کس نے اٹھا دیا ہماری خواب گاہ سے یہ تو رحمن کا وعدہ ہے سچ کہا تھا نبیوں نے۔تفسیر - من مرقدنا۔ہماری آرام کی جگہ۔اعتراض کیا جاتا ہے۔کیا کفار کیلئے قبر آرام گاہ ہے اس کا جواب یہ ہے کہ یہ نسبتی امر ہے۔آنے والے عذاب کے مقابل میں یہ عذاب قبر