حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 23 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 23

حقائق الفرقان ۲۳ سُوْرَةُ يُس ۳۹- وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍ تَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ - ترجمہ۔اور آفتاب بہہ رہا، چل رہا ہے اپنی قرار گاہ پر۔یہ زبردست علیم کے اندازے باندھے ہوئے ہیں۔تفسیر - لِمُسْتَق تھا۔گردش کی مقرر کردہ جگہ۔ایک طرف خط جدی۔ایک طرف خط سرطان۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱) -٤٠ وَالْقَمَرَ قَدر لَهُ مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالعُرْجُونِ القَدِيمِ۔ترجمہ۔اور چاند کی ہم نے مقرر کر دی ہیں منزلیں یہاں تک کہ پلٹ آیا جیسی پرانی ڈالی۔تفسیر۔اور چاند کیلئے ہم نے منزلیں مقرر کر دیں۔یہاں تک کہ آخر کار وہ چاند پرانی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے۔( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۸) ۴۱- لا الشَّمْسُ يَنْبَغِى لَهَا اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا الَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ وَ الله وروور كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ - ترجمہ۔نہ تو سورج ہی سے یہ ہو سکتا ہے کہ وہ چاند کو آ پکڑے اور نہ رات ہی دن سے آگے بڑھ سکتی ہے اور وہ سب آسمانوں میں تیر رہے ہیں۔تفسیر۔سورج کو طاقت نہیں کہ چاند کو دبوچ لے یا اس سے جاملے۔اور نہ رات دن سے آگے نکل سکتی ہے۔بلکہ یہ سب کے سب اپنے اپنے فلک میں تیرتے ہیں۔نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۸) ۴۲ - وَايَةٌ لَهُم أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ - ترجمہ۔اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے اٹھالیا ان کی ذریت کو بھری ہوئی کشتی میں۔تفسیر۔حَمَلْنَا ذُريَّتَهُمُ۔اب بھی جس کی اولا دبحری سفر کے ذریعے ولایت پہنچتی ہے وہ بڑا فخر تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۷) کرتا ہے۔