حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 24
حقائق الفرقان ۲۴ سُوْرَةُ يُسَ ۴۵،۴۴- وَ اِنْ نَّشَأْ نُغْرِقُهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنْقَذُونَ إِلَّا رَحْمَةً مِّنَا وَمَتَاعًا إِلَى حِينٍ - ترجمہ۔اور ہم چاہیں تو ان کو ڈبا دیں تو ان کا کوئی رونے والا نہیں اور نہ وہ خارج کئے جائیں۔مگر ہماری ہی رحمت ہے اور ان کو فائدہ پہنچتا ہے جئے تک۔تفسیر۔وَإِن نَّشَا نُغْرِقْهُمْ۔پیشگوئی فرماتا ہے کہ تم بھی اسی زمین پر بصورت گستاخی و مقابلہ نبی غرق کر دیئے جاؤ گے اور تمہارا کوئی فریا درس نہ ہوگا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۱) - وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ترجمہ۔اور جب ان سے کہا جاتا ہے اللہ کو سپر بناؤ اور اللہ یا اُن پیشگوئیوں سے ڈر کر ) جو تمہارے آگے ہیں اور جو تمہارے پیچھے ہیں تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔تفسیر - مَا بَيْنَ أَيْدِیکھ۔جو عذاب تمہارے سامنے ہے۔وَمَا خَلَقَكُمْ۔جو عذاب پیچھے آنے والا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰/ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۱) ۴۸ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ امَنوا أَنْطْعِمُ مَنْ لَّوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَةَ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَلِلٍ مُّبِينٍ - ترجمہ۔اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو تم کو دیا ہے اس میں سے کچھ خرچ کرو تو حق چھپانے والے منکر ایمانداروں سے کہتے ہیں کیا ہم ایسے کو کھلا ئیں جس کو اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا کچھ شک نہیں کہ تم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔تفسیر قرآن کریم میں لباس اور مکان دینے کی تاکید نہیں آئی۔جس قدر کھانا کھلانے کی آئی ہے۔ان لوگوں کو خدا نے کافر کہا ہے جو بھوکے کو کہہ دیتے ہیں کہ میاں تم کو خدا ہی نہ دے دیتا اگر دینا منظور ہوتا۔قرآن کریم کے دل سورہ یس میں ایسا لکھا ہے قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا اَنْطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَةَ آجکل چونکہ قحط ہو رہا ہے۔انسان اس نصیحت کو یاد رکھے اور