حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 262 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 262

حقائق الفرقان ۲۶۲ سُوْرَةُ الْحَدِيدِ ط عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِهِ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ے پر غور کریں تو بالجزم ایسا نہیں کہہ سکتے۔کیونکہ جب جنت کی چوڑائی زمین و آسمان دونوں کو ملا کر پوری ہوتی ہے۔تو پھر اس کا صرف آسمان پر ہونا کیونکر اس آیت کے مطابق ہو سکتا ہے۔( تفخیذ الا ذہان جلدے نمبر ۵۔ماہ مئی ۱۹۱۲ء صفحہ ۲۲۶-۲۲۷) ۲۶۔لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَتِ وَ اَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَبَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۚ وَ اَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيْهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَ مَنَافِعُ ج لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللهُ مَنْ يَنْصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزُ - ترجمہ۔بے شک ہم نے بھیجے ہمارے رسول کھلے کھلے نشان دے کر اور اتاری ہم نے ان کے ساتھ کتاب اور تر از دو تا کہ لوگ انصاف پر قائم رہیں اور ہمیں نے لوہا اتارا جس میں سخت ہلاکت ہے لوگوں کے واسطے اور فائدے بھی ہیں تا کہ اللہ معلوم کر لے کہ کون بے دیکھے مدد کرتا ہے اللہ اور اس کے رسولوں کی۔کچھ شک نہیں کہ اللہ زبر دست اور زور آور ہے۔تفسیر۔اختلافات سے گھبرانا بھی مومن کا کام نہیں۔اللہ تعالیٰ نے اختلافات کے رفع کے لئے یہ آیت فرمائی ہے لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَتِ وَ اَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَبَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ وَ اَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ۔۔۔۔۔یعنی اختلاف رفع ہوتے ہیں کتاب سے اور پھر میزان سے ، جس میں علم مناظرہ شامل ہے، پھر لوہا بھی فیصلہ کرتا ہے جو پچھلے زمانہ میں اگر بصورت تلوار فیصلہ کن تھا۔تو اس زمانہ میں بصورت قلم۔غرض اسلام نے ہر مشکل کے حل کرنے کے لئے طریق سکھایا ہے۔مبارک وہ جو قرآن شریف پر عمل کرتے ہیں۔( تفخیذ الا ذبان جلد ۷ نمبر ۳۔ماہ مارچ ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۳۸) لے اور اس بہشت کی طرف جس کی قیمت آسمان وزمین ہے۔تیار کی گئی ہے اُن لوگوں کے لئے جو اللہ اور اس کے رسول کو سچے دل سے مانتے ہیں۔یہ اللہ کا فضل ہے وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اوراللہ بڑے فضل کا مالک ہے۔