حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 239
حقائق الفرقان ۲۳۹ سُوْرَةُ الْقَمَرِ کو پڑھا ہے اور ویدوں کو بھی پڑھا ہے۔وہ اس کے سامنے کچھ ہستی نہیں رکھتے۔قرآن بڑا آسان ہے۔میں ایک دفعہ لاہور میں تھا۔ایک بڑا انگریزی خوان اس کے ساتھ ایک اور بڑا انگریزی خوان نوجوان تھا۔ہم ٹھنڈی سڑک پر چل رہے تھے۔اس نے مجھے کہا کہ قرآن کریم میں آتا ہے۔وَلَقَدْ يشرنَا الْقُران مگر قرآن کہاں آسان ہے۔میں نے کہا آسان ہے۔ہم دوسری کتابوں کو جمع کرتے اور ان کی زبانوں کو سیکھتے تو پہلے ہمیں ان کتابوں کا ملنا مشکل اور پھر ان زبانوں کا سیکھنا مشکل اور پھر ان کو ایک زبان میں کرنامشکل۔پھر اس کی تفسیر کون کرتا۔قرآن کریم نے دعوی کیا ہے۔فيها كتب قيمَةُ۔(البينة :۴) جو کتاب دنیا میں آئی اور جو اس میں نصیحتیں ہیں۔ان تمام کا جامع قرآن ہے۔باوجود اس جامع ہونے کے ایک ایسی زبان میں ہے جو ہر ایک ملک میں بولی جاتی ہے۔قرآن کریم میں تین خوبیاں ہیں۔پہلی کتابوں کی غلطیوں کو الگ کر کے ان کے مفید حصہ کو عمدہ طور پر پیش کیا ہے۔اور جو ضروریات موجودہ زمانہ کی تھیں ان کو اعلیٰ رنگ میں پیش کیا۔اس کے سوا جتنے مضامین ہیں اللہ کی ہستی، قیامت ، ملائکہ، کتب، جزا سزا اور اخلاق میں جو پیچیدہ مسئلے ہیں ان کو بیان کیا۔الفضل جلد نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ / دسمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵) ۴۵ ۴۶ - اَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيع مُنْتَصِرُ - سَيُهزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ - ترجمہ۔کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والی جماعتیں ہیں۔عنقریب شکست کھائے گی یہ جماعت تو پیٹھ پھیر کر بھاگے گی ، پلٹے گی۔تفسیر۔کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والی جماعتیں ہیں۔عنقریب یہ سب لوگ شکست دیئے جائیں گے اور بھاگ نکلیں گے۔(فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۷ حاشیه ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بے یار و غمگسار اور پھر آپ نے ارشاد الہی کی تعمیل میں دعولی نبوت کیا اور تمام مشرکان عرب کو کھول کھول کر سنادیا گیا کہ یہ تمہارے بت کسی کام کے نہیں۔پرستش کے لائق صرف ایک ذات جامع صفات ہے۔جس کا نام ہے اللہ۔تو چاروں طرف سے بڑے بڑے لوگ ا جس میں پائدار کتابوں کی صداقتیں ہیں۔