حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 240 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 240

حقائق الفرقان ۲۴۰ سُوْرَةُ الْقَمَرِ مخالفت کے لئے اٹھے اور ناخنوں تک زور لگایا۔آپ ایک یتیم بے سروسامان مقابلہ میں بڑے بڑے عمائد، بڑے بڑے اراکین اور دولتمند لیکن آخر سيُهُزَمُ الْجَمْعُ وَ يُولُونَ الدُّبُرَ كا الهام ودرو صداقت نشان پورا ہوا۔اور ان کو نیچا دیکھنا پڑا۔جس قدر لائق فائق لوگ تھے۔وہ سب کے سب آپ کی غلامی میں آگئے۔حضرت ابو بکر ، حضرت عمر ، حضرت عثمان ایسے علم سیاست جاننے والے خالد بن ولید ، ابوعبیدہ ایسے سپہ سالا رسب آپ ہی کے حلقہ بگوش تھے۔یہ تو سب نے اس وقت دیکھ لیا۔پھر بعد میں جو اللہ نے اپنے دین کی نصرت فرمائی۔جس طرح پر مصروشام و ایران ہندو سندھ پر فتح حاصل ہوئی وہ کچھ ایسا نظارہ نہیں کہ بھول جانے والا ہو اور اس شان و شوکت، رعب وسطوت اور حیرت ناک تغیر و تبدل کو دیکھ کر اور اس کے ساتھ ان کی پیشگوئیوں کو پڑھ کر جو قرآن مجید میں مذکور ہیں۔اور جو بے بسی و بے کسی کے عالم میں کی گئیں۔کون خدا ترس شخص ہے جو بے اختیار۔اِنَّه لَقَولُ رَسُولِ كَرِيمٍ - وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ وَلَا بِقَولِ كَاهِن قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ - تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الحافة : ۴۱ تا ۴۴) نہ پڑھ اُٹھے۔اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ( تشيد الا زبان جلد ۷ نمبر ۵۔ماہ مئی ۱۹۱۲ء صفحہ ۲۳۰۔۲۳۱) ۵۰ - إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَهُ بِقَدَرٍ - ترجمہ۔ہم نے ہر ایک شے کو ایک اندازہ سے پیدا کیا ہے۔تفسیر۔ہم نے ہر چیز بنائی پہلے ٹھہرا کر۔- فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۰۹ حاشیه) ۵۵ - إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنْتِ وَنَهَرٍ - ترجمہ۔بے شک متقی لوگ باغوں میں اور ہر طرح کی ترقی میں ہیں۔تفسیر۔تھر۔راحت کی جگہ۔تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۳) ا کہ بے شک یہ قرآن شریف رسول کریم کی تلاوت کی چیز ہے۔اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں۔تم لوگ تو بہت کم یقین رکھتے ہو۔نہ کسی کا ہن کا قول ہے تم تو بہت ہی تھوڑا سمجھتے ہو۔رب العالمین کا اتارا ہوا ہے۔