حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 238
حقائق الفرقان ۲۳۸ سُوْرَةُ الْقَمَرِ سُوْرَةُ الْقَمَرِ مَكِيَة بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ا۔ہم سورہ قمر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جس نے رسول اللہ کی حقانیت اور نبوت ثابت کرنے کو علم ہیئت میں چاند کے ٹکڑوں کا گرتے رہنا پہلے سے ثابت کر رکھا ہے اور اس کا ثبوت رسول اللہ کے وقت بھی دیا۔اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ - ترجمہ۔اور وہ گھڑی آ پہنچی اور چاند شق ہو گیا۔تفسیر۔وَانْشَقَّ الْقَمَرُ۔اوپر سے ایسے پتھر دنیا میں گرے ہیں جن کے بارے میں مان لیا گیا کہ وہ پتھر زمین کے نہیں۔قمر۔عرب کا قومی نشان ہے۔اس سے کبھی مذہبی جنگ نہ ہوئی تھی۔صفیہ نے خواب دیکھا کہ چاند میری گود میں آپڑا تو اس کے باپ نے چانٹا مارا۔کیا تو عرب کے کسی بادشاہ کے نکاح میں جانا چاہتی ہے۔( تشخید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۲) ٣ وَاِنْ يَّرَوا ايَةً يُعْرِضُوا وَ يَقُولُوا سِحْرُ مُسْتَير - ترجمہ۔اور اگر منکر کوئی نشانی دیکھیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو ایک فریب ہے دنیا کو اجاڑنے والا۔تفسیر - سیخ - جنون کو بھی کہتے ہیں۔( تشھید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۳٬۴۸۲) دو اللہ تعالیٰ نے اپنے کامل احسان اور کامل فضل اور کامل رحمانیت سے مسلمانوں کو ایک کتاب دی ہے۔اس کا نام قرآن ہے۔میں نے اس کو سامنے رکھ کو بانٹیل اور انجیل کو پڑھا ہے۔اور ژنداور اوستا