حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 237
۲۳۷ سُورَةُ النَّجْمِ حقائق الفرقان گندم از گندم بروید جو ز جو از مکافات عمل غافل مشوط اسی امتحان کے معنوں کو ایک حکیم مسلمان نے نظم کیا ہے۔اور اسی سچے علم کو قرآن کریم نے یوں بیان کیا ہے۔وَ أَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ اللَّا مَا سَعَى وَ اَنَّ سَعْيَه سَوفَ يُرى - ثُمَّ يُجْزِيهُ الْجَزَاء الْأَوفى - (النجم : ۴۰ تا ۴۲) اور انسان کو اس کی سعی کے سوا اور کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔اور یہ پختہ بات ہے کہ اس کی سعی دیکھی جائے گی۔پھر اسی کے مطابق واقع اسے پورا بدلہ دیا جائے گا۔نور الدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۹۶) ۴۳۔وَ أَنَّ إِلَى رَبَّكَ الْمُنْتَهى - ترجمہ۔اور وہی ہنساتا ہے اور رُلاتا ہے۔تفسیر۔موجودہ امور گزشتہ امور کے نتائج ہوتے ہیں اور مستقبل حال کا ثمرہ۔یہ سلسلہ ماضی کی طرف اگر چہ ان لوگوں کے نزدیک جو الہی ہستی سے بے خبر ہیں لامنتہی ہے مگر خدا کے ماننے والے جانتے ہیں کہ بات یہی سچ ہے۔الى ربك المنتھی یعنی سب چیزوں کا منتہی اور انجام تیرے رب کی طرف ہے۔زمانہ بھی آخر مخلوق ہے۔کیونکہ زمانہ مقدار فعل کا نام ہے۔مقدار فعل فعل سے پیدا ہوسکتا ہے اور فعل، فاعل سے۔جناب الہی کی ذات پاک چونکہ ازلی ہمہ دان۔ست اور چت ( عالم ) ہمہ قدرت اور سامرتھ ہے وہ اپنے ازلی علم سے جانتا تھا کہ فلاں اپنے پیارے بندے کو مجھے فلاں وقت مؤید و مظفر اور منصور کرنا ہے اور فلاں وقت فلاں شریر کو جو اس کے مقابل ہوگا ذلیل اور خوار اور خائب و خاسر کر دینا ہے۔اس لئے اس نے ابتدا ہی سے ایسے اسباب اور مواد مہیا کر دیے کہ اس وقت معین اور مقلد میں اس کا مخلص مومن متقی محسن اور برگزیدہ بندہ لامحالہ فتح مند ہو جاتا ہے۔اور اس کا دشمن شیطان ، اللہ سے دور، فضل سے نا امید ابلیس شریر اور شرارت پیشہ تباہ وہلاک ہو جاتا ہے۔(نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۵٬۲۴۴) ا گندم سے گندم اگتی ہے اور جو سے جو۔مکافات عمل سے غافل مت رہو۔