حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 236 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 236

حقائق الفرقان ۲۳۶ سُورَةُ النَّجْمِ ذرا غور تو کرو۔انصاف سے کام لو عقل کو بیکار نہ رکھو۔اس عجیب وغریب تفرقہ پر نگاہ تو کرو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سدرۃ المنتہی تک پہنچنےکا نتیجہ کیا ہے؟ اور تمہارے لات اور عربی اور منات کی پرستش کا ثمرہ کیا ہے؟۔ایک وہ توحید کا واعظ ، سچے علوم کا معلم ، قوم کو ذلت اور ادبار سے عزت وسلطنت عالمگیر پر پہنچانے والا۔دوسرے تم لوگ پتھروں سے حاجات کے مانگنے والے فسق و فجور میں قوم اور ملک کو تباہ کرنے والے اور وہم پرست ایسے کہ اپنے لئے تو اولاد نرینہ کو پسند کریں۔اور باری تعالیٰ کی پاک ذات پر یہ عیب لگا دیں۔اور یہ بد اعتقاد کریں کہ معاذ اللہ فرشتے اور ملائکہ اللہ تعالیٰ رحمن کی بیٹیاں ہیں۔مشرکو! دیکھا بت پرستی نے تم کو کس کنوئیں میں گرایا۔ان کی اسی نادانی کا بیان ہے۔الكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْأَنْفِی۔تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضیزی - (النجم:۲۲، ۲۳) ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحه ۱۷۲۴۱۷۱) ۳۸- وَابْراهِيمَ الَّذِي وَفَى - ترجمہ۔اور ابراہیم کی کتابوں میں جس نے عہد پورا کیا۔تفسیر۔(وہ ابراہیم ) جس نے خدا تعالیٰ کے ساتھ صدق و وفا کا پورانمونہ دکھایا۔و الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۵) ۴۰ تا ۴۲ - وَ اَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعى - وَ أَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرى - ثُمَّ يُجْزِيهُ الْجَزَاء الْأَوفى - ترجمہ۔اور یہ کہ آدمی کو وہی ملے گا جو اس نے عمل کیا۔اور وہ اپنی کوشش کا ضرور نتیجہ دیکھ لے گا۔پھر اس کو اس کا بدلہ پورا دیا جائے گا۔تفسیر۔امتحان کے اصل معنی ہیں۔محنت کا لینا۔ایک دنیا دار امتحان کے لئے کو اغذ امتحان کے جواب مثلاً دیکھتا ہے تو اس لئے کہ طالب العلم کی محنت کا اس کو پتہ لگ جائے اور محنت کا نتیجہ اس کو دے اور اللہ تعالیٰ بھی امتحان لیتا ہے یعنی محنت کرانا چاہتا ہے۔ستی کو نا پسند کرتا ہے۔ہاں علیم وخبیر ہے۔جب کوئی محنت کرتا ہے جیسے کوئی محنت کرے۔ویسے ہی جناب الہی سے محنت کرنے کا بدلہ ملتا ہے۔لے کیا تمہارے لئے بیٹے اور اس کے لئے بیٹیاں؟ یہ تو بڑی بھونڈی تقسیم ہے۔