حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 218
حقائق الفرقان ۲۱۸ سُوْرَةُ الطور ۲۲ تا ۲۵ - وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتُهُم ذُرِّيَّتُهُمْ بِايْمَانِ الْحَقْنَا بِهِم ذُرِّيَّتَهُمْ وَ مَا اَلَتُنْهُمْ مِّنْ عَمَلِهِم مِّنْ شَيْءٍ كُلُّ امْرِى بِمَا كَسَبَ رَهِينَ - وَآمَدَادُ نَهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ - يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لا لغو فِيهَا وَ لَا تَأْثِيمُ - وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُو مکنون۔ترجمہ۔اور جو ایمان لائے اور اُن کی اولا د اُن کی راہ چلی ایمان کے ساتھ تو ہم ان کے پاس ان کی اولا د کو پہنچادیں گے اور ہم کم نہ کریں گے ان کے اعمال میں سے کچھ۔ہر ایک آدمی اپنے کئے ہوئے میں گروی ہے۔اور ہم نے میووں اور پھلوں کی جو وہ چاہ رہے ہیں اور گوشت کی ریل پیل کر دی اور مدد دی ہم نے ان کو۔اور وہ محبانہ آپس میں چھینا جھپٹی کریں گے ایک دوسرے کے ہاتھ سے پیالے اس میں نہ لغو ہے نہ گناہ۔اور ان کے پاس پھرتے آئیں گے نوجوان شہزادے گویا وہ چھپائے ہوئے موتی ہیں۔تفسیر۔ہم مومنوں کے ساتھ ان کی مؤمن اولاد کو ملا دیں گے اور ان کے عملوں سے کچھ بھی کم نہ کریں گے۔ہر شخص کو اپنی اپنی کمائی کا بدلہ ملے گا۔اور ہم انہیں میوے اور ان کے پسند کے گوشت دیں گے اور اس میں ایسے پیالے پئیں گے کہ ان کا نتیجہ بیہودہ خیالات اور بدکاری نہیں اور ان کے اردگرد موتیوں کے دانہ جیسے بچے پھریں گے۔باری تعالیٰ فرماتا ہے۔بہشتیوں کی اولا دان کے پاس پھرے گی۔وہاں مومن اولاد کی جدائی کا غم نہ دیکھیں گے۔اور ان کیلئے نہ ترسیں گے۔اس معنی کی تفسیر خود قرآن کریم نے سورہ دہر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غلمان کے بدلہ ولدان کا لفظ جو ولد یا ولید کی جمع ہے۔فرمایا ہے۔وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ ۚ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا منثورا (الدھر :۲۰) اور ان کے ارد گرد عمر در از بچے پھریں گے۔تم انہیں دیکھ کر یہی سمجھو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں۔يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ بِالْوَابِ وَ آبَارِيقَ وَكَأْسٍ