حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 217
حقائق الفرقان ۲۱۷ سُوْرَةُ الطور سُوْرَةُ الطور مكية بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ طور کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم شریف سے جو قسموں کو دلائل کے رنگ میں پہلے سے رکھ چکا اور جو دعوؤں کے نتیجوں کو پیش کرنے والا ہے۔۲ تا ۵- وَالطُّورِ وَكِتَب مَّسْطُورٍ فِي رَيٌّ مَنْشُورٍ - وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ - ترجمہ۔موسیٰ کے مقام قرب کی قسم۔اور اُس قرآن شریف کی۔جو ہرن کی صاف جھلی اور کشادہ کا غذ میں لکھا ہوا ہے۔اور مکہ معظمہ کی قسم جو ہمیشہ آباد ر ہے گا۔تفسیر و الگور۔فرمایا۔طور میں ہم نے جس سے باتیں کیں۔اس کے دشمنوں کو ہلاک کیا۔ایسا ہی اے غارِ حرا کے عابد ! تیرے دشمن ہلاک ہوں گے۔کر ہو؟ و کتب مَّسْطُورٍ۔موسیٰ کو کتاب فرعون کی ہلاکت کے بعد ملی۔آپ کو تو پہلے ملی۔وَالْبَيْتِ الْمَعْبُورِ۔خانہ کعبہ پر حملہ کرنے والے اصحاب فیل کو ہلاک کیا تو کیا تم اس سے بڑھ تشخیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۲) ۲۱ - مُتَكَيْنَ عَلَى سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ وَزَوَّجُنُهُمْ بِحُورٍ عِيْنٍ - ترجمہ۔وہ تکیے لگائے ہوئے برابر بچھائے ہوئے تختوں پر بیٹھے ہوں گے اور ہم ان سے نکاح کر دیں گے اعلیٰ درجہ کی بیبیاں بڑی بڑی آنکھوں والی کا۔تفسیر۔تکیہ لگائے ہوئے قطار تختوں پر اور بیاہ دیاہم نے ان کو بڑی آنکھ والی گوری عورتوں سے۔فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اوّل صفحہ ۱۷۵ حاشیہ)