حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 219
حقائق الفرقان ۲۱۹ سُوْرَةُ الطور من معين (الواقعہ: ۱۹۱۸) اور ان کے ارد گر د عمر در از بچے کوزوں اور لولؤں اور خالص نتھرے صاف پانی کو لئے پھریں گے۔(نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۷۳، ۱۷۴) اور جولوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ان کی اولا دکو بھی ہم ان سے لاحق کردیں گے اور ان کے عمل سے کچھ بھی کمی نہ کریں گے ہر شخص اپنی اپنی کمائی کا گرویدہ ہو گا اور ہم ان کو من بھاتے گوشت اور میوے عنایت کریں گے۔ان میں ایسے پیالوں کو دور دیں گے جن میں ( بخلاف دنیوی مے) بہکنا اور بدخیالات کا اثر نہ ہوگا اور ان کے درمکنون کے ایسے لڑکے بالے ان کے ارد گر دا چھلتے کودتے ہوں گے۔( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۴۱ حاشیہ) باری تعالیٰ فرماتا ہے ” بہشتیوں کی اولا دان کے پاس پھرے گی“ وہاں مومن اولاد کی جدائی کا غم نہ دیکھیں گے اور ان کے لئے نہ ترسیں گے۔جب لفظ ولا تأثیم صریح اس کی صفت میں موجود ہے جس کے معنی ہیں۔نہ گناہ میں ڈالنا۔پھر آپ کو ایسا نا شایاں خیال کیوں گزرا؟ اس معنی کی تفسیر خود قرآن کریم نے سورہ دھر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غلمان کے بدلے ولدان کا لفظ جوولد یا ولید کی جمع ہے فرمایا ہے۔( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۴۱ حاشیہ) غِلْمَان - اعلیٰ آدمیوں کے بچے۔( تشخیز الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۲) -٣٠ فَذَكَرُ فَمَا أَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبَّكَ بِكَاهِن وَلَا مَجْنُونٍ - ترجمہ۔( تواے پیارے محمد تو نصیحت کرتارہ تو تو اپنے رب کے فضل و رحمت سے نہ تو کا ہن ہے (اٹکل باز ) نہ دیوانہ۔تفسیر - گاھین : ان لوگوں کی تین عادات ہیں ۱۔طبیعت میں یکسوئی ۲۔ہر وقت ناپاک رہنا۔۳۔خلوت میں رہتے ہیں۔اختلاط سے بچتے ہیں۔( تنفیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۲) ۳۵،۳۴ - اَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ بَلْ لَّا يُؤْمِنُونَ - فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِثْلِةٍ إِنْ كَانُوا صُدِقِينَ - ترجمہ۔یا کہتے ہیں کہ اس نے بنالیا ہے قرآن کو نہیں نہیں بلکہ وہ ایمان نہیں لائیں گے۔تو ان کو