حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 206 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 206

حقائق الفرقان ۲۰۶ سُوْرَةُ قَ واپس ہوگا اور اس وقت فضیحت ہوگی۔اگر پہلے ہی سے ہم نہ سنبھل سکے۔( تفخیذ الا ذہان جلدے نمبر ۴ ماہ اپریل ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۷۶۔۱۷۷) ٣٠ - مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَى وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ - ترجمہ۔بات نہیں بدلی جاتی میرے پاس اور میں اپنے چھوٹے بندوں پر ظلم کرنے والا بھی نہیں۔تفسیر۔بدلتی نہیں بات میرے پاس اور میں ظلم نہیں کرتا بندوں پر۔فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۰۰ حاشیہ) ٣١ - يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاتِ وَ تَقُولُ هَلْ مِنْ قَرِيدٍ - ترجمہ۔جس دن ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تو بھر پور ہو چکی وہ کہتی جائے گی کیا کچھ اور بھی ہے۔تفسیر۔ایک آریہ کے اعتراض "مفسر کہتے ہیں۔خدا اپنے دونوں پاؤں دوزخ میں ڈال دے گا اور جہنم کو سیر کر دے گا“ کے جواب میں آپ نے تحریر فرمایا۔”تمہارے یہاں پر میشور کا نام سرب بیا پک ہے۔تو کیا وہ نرک میں نہیں ہے۔قرآن کریم میں صرف اس قدر ہے۔يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاتِ وَ تَقُولُ هَلْ مِنْ قَرِيدٍ (ق: ۳۱) اور جو تم نے مفسروں کا قول نقل کیا ہے۔اس میں یہ ہے جہنم هَلْ مِنْ مَّزِيدٍ کہتی رہے گی حَتَّى يَضَعَ رَبُّ الْعِزَّةِ قدمہ اور کہیں ہے يَضَعُ الْجَبَّارُ قَدَمَہ اور کہیں ہے حَتَّى يَضَعَ اللهُ رِجْلَهُ پس قبل اس کے کہ تم کو مفصل جواب دیں۔ضروری معلوم ہوتا ہے کہ الفاظ ذیل کے معنی لغت عرب سے لکھ دیں۔جهنم - رب عزت جبار_قدم_رجل ا۔جَهَنَّم۔دوزخ۔نرک۔عذاب کی جگہ۔رب کے معنی بڑا پالنہار۔یہ لفظ اللہ تعالیٰ پر بھی بولا گیا ہے اور دنیا داروں ، بڑے آدمیوں پر بھی۔فرعون نے کہا۔آنا رتبه الأعلى - النازعات: ۲۵) یوسف علیہ السلام نے ایک قیدی کو جو - رہا ہونے والا تھا۔فرمایا کہ اُذْكُرْنِي عِندَ رَبِّكَ (يوسف : ۴۳) یعنی اپنے مالک وامیر کے پاس ے میں تمہارا بہت بڑا رب ہوں۔