حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 167
حقائق الفرقان ۱۶۷ سُورَةُ الْجَاثِيَةِ ۲۴- أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ الهَهُ هَونَهُ وَ أَضَلَّهُ اللَّهُ عَلَى عِلْمٍ وَ خَتَمَ عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَ جَعَلَ عَلَى بَصَرِهِ غِشْوَةً فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللَّهِ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ترجمہ ۔ بھلا تو نے دیکھا اس کو جس نے اپنا معبود بنا لیا اپنی خواہش کو اور اس کو گمراہ کر دیا اللہ نے علم ہوتے ہوئے اور مہر لگا دی اس کے کان اور دل پر اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا تو اللہ کے گمراہ کرنے کے بعد اس کی کون رہنمائی کر سکے۔ تو کیا تم کچھ بھی نہیں سوچتے اور نصیحت نہیں پکڑتے ۔ تفسیر - أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ الهَهُ هَوانِهُ - تم دیکھتے ہو بعض آدمی اپنی خواہش کو معبود بنا لیتے ہیں۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۱۴۲ حاشیہ ) ۲۵ - وَ قَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَ نَحْيَا وَ مَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ وَمَا لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمُ إِلَّا يَظُنُّونَ - ترجمہ ۔ اور کہتے ہیں یہ کیا ( جھگڑا ہے ) بس ہماری زندگی تو یہی دنیا کی ہے ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمیں تو کوئی بھی نہیں مارتا مگر زمانہ اور ان کو اس کا کچھ علم بھی نہیں ( دہریوں کو صحیح علم نہیں ہوتا ) وہ تو صرف انگلیں دوڑاتے ہیں۔ تفسیر ۔ اور وہ کہتے ہیں۔ ہماری دنیا کی زندگی ہے ( یہیں ) ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور زمانہ ہی ہمیں ہلاک کرتا ہے۔ انہیں اس بات کا کچھ بھی علم نہیں ۔ وہ تو بس انکلیں دوڑاتے ہیں ۔ م ۔ تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈ! یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن ۱۹۱ حاشیہ )