حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 168 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 168

حقائق الفرقان ۱۶۸ سُوْرَةُ الْأَحْقَافِ سُوْرَةُ الْأَحْقَافِ مَرِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔ہم سورہ احقاف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس بابرکت اللہ کے نام سے جو سب کچھ دے چکا ہے اور نتیجے دینے کو بھی تیار ہے۔قُلْ اَرَوَيْتُمُ مَا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَا ذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكُ في السموت ايتوني يكتب مِن قَبْلِ هَذَا أَوْ أَثْرَةٍ مِنْ عِلْمٍ إِن كُنتُم صُدِقِينَ ترجمہ۔کہ دے بھلا دیکھو تو سہی جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا مجھ کو دکھاؤ تو انہوں نے کیا پیدا کیا زمین میں یا ان کا کچھ ساجھا ہے آسمان میں۔تم میرے پاس کوئی کتاب تو لاؤ اس سے پہلے کی یا کوئی علمی نشان بتاؤ یا کوئی علمی روایت جب تم سچے ہو۔تفسیر۔مَاذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ - ارضی اشیاء میں سے کوئی ایک بنائی؟ ثابت ہوا۔مسیح نے چمگاڈر نہیں بنائی۔تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱) وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَابِهِمْ غُفِلُونَ۔ترجمہ۔اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہے جو اللہ کے سوا ایسوں کو پکارے جواس کو جواب تک نہ دیں قیامت کے دن تک اور ان کے پکارنے تک کی خبر نہیں۔تفسیر۔وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ۔اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہے جو اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت کرتا ہے۔( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۳۱)