حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 107 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 107

حقائق الفرقان ۱۰۷ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۔ یہ انسان کے تصویر کے عجائبات ہیں کہ ہاتھی ، چیتے ، شیر اس کے اشارہ پر چلتے ہیں ۔ پھر پہاڑ ، بجلی ، ہوا پر قابو ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹) ٦٨ - هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُونُوا شُيُوتًا ۚ وَ مِنْكُم مَّنْ يُتَوَفَّى مِنْ قَبْلُ وَلِتَبْلُغُوا اَجَلًا مُّسَمًّى وَلَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا مٹی سے پھر تھوڑی سی چیز سے، پھر لوتھڑے سے، پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتا ہے تا کہ تم اپنی جوانی کو پہنچو، پھر تم کو زندہ رکھتا ہے ) تا کہ تم بڑھاپے کو پہنچو اور وہی تم میں سے کسی کی تو روح قبض کر لیتا ہے اس سے پہلے اور ( زندہ رکھتا ہے بعض کو) تاکہ تم پہنچ جاؤ مقرر وقت تک اور تاکہ تم سمجھ پکڑو۔ تفسیر - مین تراپ ۔ یہی مٹی ہے ۔ جو انسان پیدا ہوتا ہے۔ - ہے۔ ۔ جو اگر کپڑے کو لگے تو کپڑا میلا ہو جائے اور اسی مٹی سے تَعْقِلُونَ ۔ بدیوں سے رکو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۸ دسمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۲۰) ٦٩ - هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ فَإِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے تو جب ٹھہرا لیتا ہے کسی کام کا کرنا تو اس کو کہہ دیتا ہے ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے۔ تفسیر وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ پس جب جاری کرتا ہے حکم تو کہتا ہے۔ ہو جا۔ پس ہو جاتا ہے۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۹) ٧٠ - أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي أَيْتِ اللهِ أَنِّي يُصْرَفُونَ - ترجمہ ۔ کیا تو نے ان کی طرف نہیں دیکھا جو جھگڑتے ہیں اللہ کی آیتوں میں وہ کدھر سے پھیرے جاتے ہیں ۔