حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 630
حقائق الفرقان ۶۳۰ سُوْرَةُ الْبَقَرَة في الْأَرْضِ۔ان تمام ملکوں پر ایک وقت آتا ہے کہ حکومت الہیہ ہو جاوے گی۔يُحَاسِبُكُم بِهِ الله۔دوسرے مقام پر فرمایا اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمُ (الانبیاء :۲) محاسبہ کا بھی ایک دن ہوتا ہے۔فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ۔مَن میں عموم ضروری نہیں۔معرفہ بھی ہوتا ہے۔یہاں بتادیا ہے کہ مغفرت ان کو ہوگی جو يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ (البقرة : (۵) کے مصداق ہیں۔کیونکہ وہی مُفْلِحُون ہیں اور عذاب ان کو ہو گا جو اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُم (البقرة :) کے مورد ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۲،۵۱) اِس سورۃ میں بہت سی باتیں خدا تعالیٰ نے لوگوں کو سنائی ہیں۔پہلے یہ بتایا کہ یہ کتاب تمہارے لئے ہلاکت نہیں بلکہ ہدایت ہے۔ایمان لاؤ۔نمازیں ٹھیک کرو۔اللہ کی راہ میں دو۔منافق نہ بنو۔خدا کے تم پر بہت سے احسان ہیں۔اگر وہ ناراض ہوگا تو پھر تمہارا نہ کوئی سفارشی ہوگا نہ ناصر و مددگار۔نہ جرمانہ دے کر چھوٹ سکو گے۔پھر فرماتا ہے۔بہت سے لوگ ہیں جن پر ہم انعام کرتے ہیں مگر وہ اپنی بدعملیوں کی وجہ سے اپنے آپ کو بارگاہِ ایزدی سے بہت دور لے جاتے ہیں۔یہ بیان کر کے ایک اور گروہ کا ذکر کیا جو اللہ کا فرمانبردار ہے۔اس ضمن میں جناب الہی نے فرمایا کہ تم متوجہ الی اللہ رہو۔یک جہتی حاصل کرو۔پھر حج کے احکام ، روزے کے احکام، گھر کے معاملات کے متعلق ضروری مسئلے بتاتے ہوئے صدقہ و خیرات کی طرف متوجہ کیا۔لین دین کے مسائل بیان کئے۔بیاج اور سود سے منع کیا۔پھر فرمایا۔تم سمجھتے بھی ہو۔زمین و آسمان میں ہماری سلطنت ہے۔تم ہماری شریعت کی خلاف ورزی کر کے سکھ نہیں پاسکتے۔دیکھو! ہم جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے خوب جانتے ہیں اور اس کا حساب تم سے لیں گے۔بہت سے لوگ ہیں جن کو رو پیدل جائے وہ تیس مار خاں بن بیٹھتے ہیں ان کو واضح رہے کہ حساب ہوگا اور ضرور ہوگا۔ذرا تم اپنے اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھو کہ اٹھارہ برس کے بعد ہی سے سہی ، آج تک اے انسانوں کا حساب قریب ہو گیا ہے۔سے لوگ مانتے ہیں اس کلام کو جو تیری طرف اتارا گیا۔سے بےشک جن لوگوں نے حق کو چھپا یا برا بر ہے ان پر کیا ڈرایا تو نے انہیں یا نہ ڈرایا تو نے انہیں۔(ناشر)