حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 631 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 631

حقائق الفرقان ۶۳۱ سُوْرَةُ الْبَقَرَة پنے نفس کے عیش و آرام کے لئے کس قدر کوششیں کی ہیں اور اپنے بیوی بچوں کے لئے کیسی کیسی مصائب جھیلی ہیں اور خدا کو کہاں تک راضی کیا۔سوچو! اپنے ذاتی و دنیاوی مقاصد کے حصول کے لئے کتنی کوششیں کرتے ہو اور اس کے مقابلہ میں الہی احکام کی نگہداشت کس حد تک کرتے ہو۔( ایک مخلص لڑکا پنکھا کر رہا تھا اسے فرما یا چھوڑ دو اس طرح سننے میں حرج ہوتا ہے ایسی باتوں کا مجھے خیال تک نہیں ہوتا اور میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ خدا کے فضل سے تمہارے سلام کا۔تمہاری نذرو نیاز کا۔تمہاری تعظیم کا ہرگز محتاج نہیں۔میری تو یہ حالت ہے کہ میں جمعہ کے لئے نہا رہا تھا۔نفس کا محاسبہ کرنے لگا اور اس خیال میں ایسا محو ہوا کہ بہت وقت گذر گیا آخر میری بیوی نے مجھے آواز دی کہ نماز کا وقت تنگ ہوتا جاتا ہے۔وقت کا یہ حال اور ہم ہیں کہ ننگ دھڑنگ بیٹھے ہیں۔لِلهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ اِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبُكُم بِهِ الله (البقرۃ:۲۸۵) کا مطالعہ کر رہے ہیں۔اگر میری بیوی مجھے یاد نہ دلاتی تو ممکن تھا اسی حالت میں شام ہو جاتی )۔غرض تم لوگ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کی باتیں جانتا ہے اور ایک دن تمہارا حساب ہو گا خود حساب دینا ہی ایک خطر ناک معاملہ ہے پاس کرنا اور نا کام رہنا تو دوسری بات ہے۔جو تقوی کی راہ پر چلا اسے بخش دے گا اور جو گمراہ ہیں ان کو عذاب ہوگا۔پ الفضل جلد نمبر ۲ مورخه ۲۵ /جون ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵) ۲۸۶ - أَمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَ قف مَلبِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَ أطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ - ترجمہ۔ایمان لا یا رسول جو کچھ اس پر اترا اس کے رب کی طرف سے اور سب ایمان دارایمان لائے سب ہی نے مانا اللہ کو اور اس کے فرشتوں کو اور اس کی کتابوں کو اور اس کے پیغمبروں کو ہم جدا نہیں سمجھتے کسی کو اس کے پیغمبروں میں سے اور ایمانداروں نے کہا ہم نے سنا اور جان لیا تیری بخشش