حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 629 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 629

حقائق الفرقان ۶۲۹ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ۲۸۵ - لِلهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ اِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أو تُخْفُوهُ يُحَاسِبُكُم بِهِ اللهُ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ ۖ وَاللَّهُ نَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ترجمہ۔اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اگر چہ تم ظاہر کرو جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے یا اس کو چھپاؤ اللہ تم سے حساب لے گا اُس کا پھر بخشے گا جسے چاہے گا اور عذاب دے گا جسے ہا ہے گا اور اللہ ہر شئے پر قادر ہے۔تفسیر۔یہ سورۃ بقرۃ کا خاتمہ ہے۔وہ بات جو میں نے ابتدا میں بیان کی تھی اس کا اس میں بھی پتہ لگتا ہے کہ اصل غرض اس سورۃ کریمہ کی اعلانِ جہاد ہے چنانچہ فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقرة:۲۸۷) میں اس مطلب کو ظاہر کر کے ختم کر دیا۔اَنْعَمتَ عَلَيْهِمْ میں بتایا کہ بعض منعم علیہم مغضوب بھی بن جاتے ہیں چنانچہ وہ بنی اسرائیل جن کی نسبت فرمایا أَذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عليكم (البقرة: ۴۸) انہی کی نسبت بَاءُ بِغَضَبٍ مِنَ اللهِ " (البقرۃ : ۶۲) فرمایا کہ منعم علیہم کی کیا صفات ہیں اور مغضوب علیہم اور ضالین کا انجام کیا ہے؟ پھر منعم علیہم میں سے ابراہیم اور اسباط کا ذکر کیا۔پھر جہاد کے لئے آیات فرما ئیں اور قاتِلُوا میں اس کی تصریح کردی۔چونکہ جنگوں میں جوش کے لئے شراب اور خرچ کے لئے منیر کا طریق تھا اس لئے اس کی نسبت احکام صادر فرمائے اور لڑائی میں بعض بیوہ ہو ئیں ، بعض بتائی۔کچھ خانگی تنازعات پیش آئے۔اس لئے ان کے بارے میں ضروری احکام بتا دیے۔پھر بتادیا کہ تم ایسے نہ بنا جیسے موسی کے ساتھی تھے اور نہ ایسے جیسے طالوت و داؤد کے زمانے میں بعض ہوئے۔اسی ضمن میں انفاق کی تاکید فرمائی اور بتایا کیوں دے؟ کیا دے؟ کہاں سے دے؟ کس طرح دے؟ پھر اسی سورۃ میں توحید، نماز، روزہ، حج ، زکوۃ اور تمام انسانی فضائل و رذائل کا بیان فرما دیا۔گویا یہ سورۃ ایک جامع سورۃ ہے۔اب اخیر میں بیان فرما یا لِلَّهِ مَا فِي السَّبُواتِ وَمَا ے تو ہماری مددکر کا فرقوم کے مقابلہ میں۔۲؎ تم میرے ان انعاموں کو یاد کرو جو میں نے تم پر کئے تھے۔سے وہ اللہ کے غضب میں آگئے۔(ناشر)