حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 599 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 599

حقائق الفرقان ۵۹۹ سُوْرَةُ الْبَقَرَة چال پر ذرا حکومت دکھاؤ۔جن لوگوں کو اس نکتہ چینی کی سمجھ نہیں آئی انہوں نے کہا کہ ابراہیم نے اِنَّ اللهَ يَأْتي کہہ کر تبدیل استدلال کیا ہے اور صوفیوں نے یہ بتایا ہے کہ پہلی دلیل کو قوی کیا ہے۔یہ بات یاد رکھو کہ انبیاء کا طریق مباحثات میں یہ ہے کہ وہ اپنا آپ درمیان سے نکال دیتے ہیں۔وہ جناب النبی کے حکم کے نیچے ہو کر کام کرتے ہیں اس لئے مناظروں میں ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور وہ کافر بھونچکا ہوکر رہ گیا۔ایک بات یاد آئی کہ ابنِ صیاد کے پاس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) گئے اور اسے کہا میرے دل میں کیا ہے؟ اُس نے کہا۔رُخ۔آپ کے دل میں يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُ خَانٍ مُّبِينٍ (الدخان: 1) تھی۔اس نے بتایا کہ رخ کے متعلق کوئی مضمون ہے آپ نے فرمایا انحَسَأَلَمْ تَعْدُ قَدْرَكَ ذلیل رہ۔اس سے نہیں بڑھے گا۔مطلب یہ تھا کہ آئندہ ہم احتیاط کریں گے۔جناب الہبی کے حکم کے نیچے حسب دستور مناظرہ ہو گا پھر تو کبھی کا میاب نہیں ہوگا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مؤرخه ۶ رمئی ۱۹۰۹ء صفحه ۴۶ ۴۷) ابراہیم علیہ السلام نے بادشاہ وقت سے بھی مقابلہ کیا اور یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی عظمت کے قائم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔اس مباحثہ میں احیاء اور امانت کی بھی ایک بحث تھی جہاں ابراہیم علیہ السلام کا قول رَبِّي الذي يُحْيِي وَيُمِيتُ درج ہے اور جو کہ توحید باری تعالیٰ کے متعلق ایک عجیب فقرہ ہے جس کو ہمارے زمانہ سے بڑا تعلق ہے کیونکہ اگر حضرت مسیح علیہ اسلام نے بھی مردہ زندہ کئے تھے تو پھر ابراہیم علیہ السلام کا یہ استدلال کوئی قابل وقعت شئے نہیں ہو سکتا اور ان کا یہ کام اور کلام سب خاک میں مل جاتا ہے۔ہاں ایک معنے کے رُو سے انبیاء بھی احیاء کرتے ہیں مگر چونکہ خدا تعالیٰ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَینی ہے اس لئے اس کا احیاء بھی لَيْسَ كَمِثْلِہ شیخی ہی ہوگا اور انبیاء کا احیاء اس سے کوئی لگا نہیں کھائے گا۔یہ بالکل سچ ہے کہ احیاء موتی صرف رب کا ہی کام ہے اور وہ بھی کسی اور عالم میں۔انبیاء کے احیاء کے یہ معنے ہیں کہ بعض شریر لوگ جو کہ اُن کی پاکیزہ مجالس میں آتے رہتے ہیں