حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 549 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 549

حقائق الفرقان ۵۴۹ سُوْرَةُ الْبَقَرَة فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ - تو اب نہ روکو اُن کو کہ نکاح کر لیں اپنے خاوندوں سے۔( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحہ ۴۸ حاشیہ) اَنْ تَنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ۔اپنے پہلے خاوندوں سے۔فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ - عدت پوری ہونے کے قریب ہو جائے۔تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۳) ۲۳۴ وَالْوَالِدتُ يُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يتِمَّ الرَّضَاعَةَ وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لَا تُكَلِّفُ نَفْسٌ إِلا وُسْعَهَا لَا تُضَارَ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَهُ بِوَلَدِهِ وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ فَإِنْ أَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضِ مِنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا ۖ وَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُمْ ما أَتَيْتُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ - ترجمہ۔اور مائیں اپنے بچوں کو کامل دو برس دودھ پلائیں اس شخص کے لئے جو پوری مدت تک دودھ پلوانا چاہے اور (باپ پر ) جس کا وہ بچہ ہے ماؤں کو کھانا کھلانا اور کپڑا دینالازم ہے دستور کے مطابق۔نہ تکلیف دی جائے کسی شخص کو مگر اس کے مقدور کے موافق اور نہ نقصان پہنچا یا جاوے ماں کو اس کے بچہ کے سبب اور نہ باپ کو ضر ر دیا جائے اس کے بچہ کے باعث اور وارث پر بھی ایسا ہی (لازم ہے پھر اگر دونوں نے اپنی مرضی اور صلاح سے دودھ چھڑانا چاہا تو دونوں پر کچھ گناہ نہیں اور اگر تم دودھ پلوانا چاہو تمہاری اولاد کو ( کسی انا اور دایہ سے) تو کچھ گناہ نہیں جب تم حوالہ کر دووہ چیز جو تم نے دینا کہا ہے ( دایہ کو ) دستور کے موافق اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اسی کا خوف رکھو اور جانو کہ تم جو کچھ کرتے ہو اس کو اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے۔تفسیر۔وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ۔چونکہ اکثر ایسی مطلقہ بھی ہوتی تھیں جن کی گود میں بچہ دودھ پینے